راولپنڈی : حالات کی خرابی کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت خود ہوگی
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 22 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، اس لیے لوگ خود نکلیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج لال حویلی سے ریلی کے ساتھ راشد شفیق کے ہمراہ رحمان آباد نکلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ 22 فیصد مہنگائی، 52 فیصد بجلی، 46 فیصد گیس، 100 روپے لیٹر پیٹرول بڑھ گیا ہے، اس لیے لوگ خود نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بینر اتارے اور عمران خان کے خلاف لگوائے جارہے ہیں۔ حالات کی خرابی کی ذمّہ دار امپورٹڈ حکومت خود ہوگی۔