اسلام آباد

شریف خاندان نےجےآئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے

اسلام آباد: شریف خاندان نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کی رپورٹ پر اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات جمع کرادیئے۔ جس میں شریف خاندان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے 13 سوالوں کے جوابات مانگے تھے لیکن جے آئی ٹی نے ہر معاملے پر حتمی رائے قائم کی، جے آئی ٹی نے ایسا کرکے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا۔ شریف خاندان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جےآئی ٹی جانبدار تھی اور اس نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ اس لیے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے رپورٹ کو مستردکیا جائے۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔ 10 جلدوں پر مشتمل اس رپورٹ میں نواز شریف سمیت شریف خاندان پر کئی الزامات اور اس سے متعلق شواہد سامنے لائے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close