لاہور: ملک بھر میں بجلی کی ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ کا بحران جاری ہے
ملک بھر میں بجلی کی طلب بلند ترین سطح پر برقرار، شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ ہوگیا۔
ذرائع نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹیڈ (این ٹی ڈی سی) کے مطابق بجلی کی پیداوار 21 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ طلب 28 ہزار میگاواٹ ہے۔
بجلی کی ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ کا بحران جاری ہے، گھریلو صارفین کو لوڈ شیڈنگ میں ریلیف نہ مل سکا۔
پنجاب بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ لاہور کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے صنعتی سیکٹر بند ہونے سے طلب کم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع این ٹی ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ بند پاور پلانٹس میں تیل گیس کی کمی پوری نہ ہو سکی۔