پاکستان میں ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر پورے ہفتے تیز بارشیں ہوسکتی ہیں
بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارتی گجرات کے ساحل پر بدھ اور جمعرات کے دوران ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر پورے ہفتے تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔ مون سون کا تسلسل وسطی بھارت میں اس ہفتے بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ اڑیسہ کے قریب ہوا کا دباؤ شدت اختیار کرکے واضح ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو گا۔
ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر میں جانے سے قبل امکان ہے کہ ڈپریشن بھی بن جائے۔