وسیم اختر سندھ حکومت پر برس پڑے
کراچی: سندھ حکومت ناکام ہوئی ہے کیونکہ اختیارات نیچے نہیں دیے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش نے جو حال کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، کراچی میں لوگوں کی جانیں گئیں، املاک کا نقصان ہوا، کراچی کا انفراسٹرکچر پہلے ہی نہیں تھا جو سڑکیں تھی وہ بھی تباہ ہوگئیں۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جو نئی بسیں شروع کیں وہ بند ہوگئیں، 15 سال سے سندھ حکومت کراچی سمیت سندھ میں قابض ہے، 2 سال سے ایڈمنسٹریٹر کے پاس تمام نظام موجود ہے، کراچی کی سڑکوں کی تعمیر نو کے وسائل موجود ہیں، جعلی ڈومیسائل پر لوگوں کو نوکریاں دیں گے تو ایسا ہی ہوگا، وسائل موجود ہونے کے باوجود سندھ حکومت نے پلاننگ کیوں نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ افسران عید منانے کےلیے اندرون سندھ چلے گئے، عید ہر سال آتی ہے، مون سون بارشیں ہونگی، ایک ماہ سے اطلاع تھی، کیا انہیں معلوم نہیں تھا کہ عید پر آلائشیں پڑی ہوں گی، آپ نے پلان کیوں نہیں کیا، کل سارے انڈر پاس بند تھے، کراچی کے عوام پوچھ رہے ہیں ٹیکس تو لیتے ہیں لیکن جاتا کہاں ہے۔