ہم کسی مسٹر ایکس ، وائے اور زیڈ کو نہیں جانتے
اسلام آباد: عمران خان کے بیانات پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل سامنے آگیا
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے، ہم کسی مسٹر ایکس، وائے اور زیڈ کو نہیں جانتے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ اور مریم سے چھپ کر ملنے کی ضرورت نہیں، سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں، الزام لگانا بہت آسان ہے کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن دباؤ میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے، ہم کسی مسٹر ایکس، وائے اور زیڈ کو نہیں جانتے۔
ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا خوف قانونی کارروائی ہوگی، آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں، ہمارے لیے سب یکساں حیثیت رکھتے ہیں۔