پنجاب

عدالت نے دعا زہرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا

لاہور :عدالت نے دعا زہرا کے بیان کی روشنی میں اسے دارلامان بھیجنے کا حکم دے دیا۔

دعا زہرا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میری جان کوخطرہ ہے ، مجھے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

دعا نے کہا کہ میری جان کی حفاظت کے لئے مجھے دارالامان بھیجا جائے۔

مجسٹریٹ رضوان احمد کی جانب سے دعا زہرا کی استدعا قبول کرتے ہوئے دعا زہرا کو لاہور کے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے دعا زہرا کو اس کی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی تھی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کیس کے تفتیشی افسر نے پولیس سرجن کراچی کے دفتر سے ملنے والی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی ہے ، سول اسپتال کراچی کے شعبہ ریڈیو لوجی اور ڈکٹروں کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ دعا زہرا کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کے سامنے یہ بات آئی کہ دعا زہرا کو اغوا کیا یا یرغمال نہیں بنایا گیا، اس نے ظہیر احمد سے شادی کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار اور اس کے وکیل کا موقف تھا کہ دعا زہرا نابالغ اور اس کی عمر 14 سال سے کم ہے لیکن درخواست گزار کا دعویٰ میڈیکل رپورٹ کے برعکس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close