پنجاب
عوام کے پیسے تو لوٹ کر کھا گئے اب میڈیٹ چوری کرنا چاہتے ہیں
لاہور: ہر کوشش کے باوجود پی ٹی آئی 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی، عوام نے مینڈیٹ تحریک انصاف کو دیا ہے
یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لاہور آکر پھر منڈی لگا کر بیٹھ گئے ہیں، عوام کے پیسے تو لوٹ کر کھا گئے اب میڈیٹ چوری کرنا چاہتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہر کوشش کے باوجود پی ٹی آئی 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی، عوام نے مینڈیٹ تحریک انصاف کو دیا ہے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایم پی ایز کو 25 سے 50 کروڑ تک کی آفرز کی جارہی ہیں، جو منڈیاں لگا رہے ہیں اس کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، نوٹس لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوٹے تاحیات نااہل ہوتے کسی میں خریداری کی ہمت نہ ہوتی، عوام کے پیسے تو لوٹ کر کھا گئے اب میڈیٹ چوری کرنا چاہتے ہیں۔