کراچی: عمران خان اب الیکشن کمیشن سے این آر او مانگ رہا ہے، عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا
ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت جانے کے بعد عمران خان کو آصف زرداری فوبیہ ہوگیا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری نے تو بہت جیل کاٹی ہیں، اب عمران خان کی جیل جانے کی باری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب الیکشن کمیشن سے این آر او مانگ رہا ہے، عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا۔