Featuredپنجاب

گورنر پنجاب نے پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی

لاہور: سپریم کورٹ نے گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے 11 بجے تک پرویز الٰہی سے حلف لینے کا حکم دیا تھا

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید نے صدر عارف علوی سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد صدر کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی سے ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیے جانے کا امکان ہے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کی تقریب حلف برداری اب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی۔

صدر مملکت عارف علوی ، چوہدری پرویز الہیٰ سے حلف لیں گے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ، چوہدری پرویز الہیٰ سے حلف لیں گے، پرویز الہیٰ کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں رات 2 بجے ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close