انٹرٹینمنٹ

دومسلمانوں کی وجہ سے مجھے جہاز سے اتارا گیا، بھارتی اداکارہ کے واویلے پر ایسا جواب کہ خود ہی شرم سے پانی پانی ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ پائیل روہاتگی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پرواز سے آدھا گھنٹہ پہلے ایئرپورٹ پہنچی تھی لیکن ایئرپورٹ سٹاف کے دو مسلمان اہلکاروں نے اسے روک لیا اور بتایاکہ طیارے کے اڑان بھرنے میں 14منٹ باقی ہیں اوربعدازاں ویڈیو جاری کردی جس میں مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور موصوفہ کو بتایاکہ اندرون یا بیرون ملک پرواز کیلئے کم ازکم آدھ گھنٹہ قبل ایئرپورٹ پر پہنچنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پائیل نے جنوری میں فیس بک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں پرواز سے اپ لوڈ ہونے کا ذمہ داردومسلمانوں کو قراردیا۔ اداکارہ کے بقول وہ جیٹ ایئرویز کے ذریعے ممبئی سے کیرالہ جارہی تھیں اور 6بج کر پچاس منٹ کی پرواز کیلئے 6بج کر بیس منٹ پر ایئرپورٹ پہنچیں، یوگا بھی رہ گیا تھا۔

 

بورڈنگ گیٹ پر پہنچتے ہی سپروائزر ندیم اور ان کے ایک ساتھی عبدال نے انہیں روک لیا اور بحث شروع کردی اور بعد میں بتایاکہ چھ بج کر چھتیس منٹ ہوگئے ہیں، مجھے معلوم نہیں کہ یہ کوئی سیکولرازم کا واقعہ تھا ، میں ہندو ہوں اور ندیم وغیرہ مسلمان ۔

اداکارہ نے کہاکہ ندیم بولاکہ بدکلامی مت کریں تو میں نے بتایاکہ کوئی بدکلامی نہیں کی اوربالآخر میری پروازچھوٹ گئی ۔

آئندہ جیٹ ایئرویز پر سفر نہیں کروں گی، انڈیا کی بھی پروازیں ہیں، ریفنڈ کے معاملے میں بات کرلی ہے اور کیا جیٹ ایئرویز اتنا بھی نہیں کرسکتی کہ چالیس پچاس ہزار روپے کسی کے واپس کرے ۔
موصوفہ کی یہ ویڈیو سامنے آتے ہی ٹوئیٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کا ایسا ردعمل آیا جس کی اسے بالکل ہی توقع نہ ہوگی ۔
وہ اکیلی نہیں جس نے ایسے واقعے کو سیکولرازم سے جوڑا لیکن ہرکسی کیلئے عالمی سطح پر قوانین ہیں کہ پرواز سے 30سے45منٹ قبل بورڈنگ گیٹ بند کردیئے جاتے ہیں، بے شک آپ اندرون ملک جانیوالی پرواز میں ہی سفر کیوں نہ کررہے ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close