سندھ
”گو کمال گو“،نائن زیرو کے باہر متحدہ کے کارکنوں کا مصطفی کمال کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی
کراچی: سابق ناظم کراچی مصطفی کمال او رانیس قائم خانی کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پرایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاج کیا ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق کارکنوں کی بڑ ی تعداد اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے نائن زیرو کے باہر جمع ہو ئی اور متحدہ کے سابق رہنماﺅں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں خواتین سمیت کارکنوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے مصطفی کمال کے تمام الزامات کو مسترد کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال قائد الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں اور ذاتیات پر اتر آئے ہیں ۔ کارکنوں نے گو کمال گو کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ ایم کیو ایم کا ہر کارکن اپنے قائد کیساتھ ہے ۔