Featuredسندھ

صدر مملکت آئینی ذمہ داری کے پابند ہیں : وزیراعلی سندھ

سیہون: سپریم کورٹ کو بھی چاہیے اپنے اندر انصاف پیدا کرے

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صدر مملکت آئینی ذمہ داری کے پابند ہیں، یہ سوال نہیں کہ وہ حکومت سے تعاون نہ کریں۔

سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارش کے بعد آج ہونے والے نقصانات اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر نکلا ہوں، منچھر جھیل پر آب پاشی کے حکام سے بریفنگ لی ہے اور مقامی افراد سے بھی صورتحال کے متعلق معلوم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منچھر کے علاقے میں کچھ کچے گھر گرے ہیں، متاثرین کے لیے راشن کا بھی انتظام کرنا ہے جس کے لیے ہدایت جاری کردی ہیں۔

سپریم کورٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کونسل میں ججوں کے درمیان جو مسئلہ ہورہا ہے وہ بدقسمتی ہے، سپریم کورٹ کی طرف سب انصاف کے لئے دیکھتے ہیں اور اسے بھی اپنے اندر انصاف پیدا کرنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close