لاہور : 25 مئی میں ملوث ن لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری قیادت آج لاہور میں جمع ہے۔ ہمارا مقصد یوم آزادی منانا ہے۔ عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ جلسے میں عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جو فیصلہ کریں گے وہ حتمی ہوگا، 25 مئی کو تشدد میں ملوث افرد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ راوی پل سے پھینکے جانے پر دو افراد جان سے گئے۔ ملوث ایس ایچ اوز کو ہٹادیا گیا ہے، گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ 25 مئی میں ملوث ن لیگی رہنماؤں اور افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔