Featuredاسلام آباد

جمہوریت کو کوئی باہر سے کمزور نہیں کرتا، ہم خود اس کی ٹانگیں توڑتے ہیں

اسلام آباد : غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں ، ہمارے لیڈران انسان ہیں، اولیاء نہیں

سینیٹ اجلاس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک سیکورٹی کلیئرنس نہیں مل جاتی، بلوچستان کے جاری ریلوے ٹریک پر کام نہیں ہوسکتا ہے۔ کلیئرنس ملتے ہی تین سے چار ماہ میں ٹریک مکمل ہوجائے گا۔ صرف سات فیصد کام باقی رہ گیا ہے۔ پی آئی اے کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 36 سے 38 سال کا مارشل اللہ تلخ حقیقت ہے۔ جمہوریت کو کوئی باہر سے کمزور نہیں کرتا، ہم خود اس کی ٹانگیں توڑتے ہیں۔ ان کا ایک بندہ جیل میں ہے، میں نے ایک لفظ نہیں بولا۔ باری سب کی آنی ہے، گرفتاری پر خوش ہو کر بغلیں نہیں بجانی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خدارا غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں۔ ہمارے لیڈران انسان ہیں، اولیاء نہیں، ان کی اتنی تعریف نہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close