اسلام آباد
فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو بلیو پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں کہ امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک روانہ ہو رہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق بلیو پاسپورٹ حکومتی وزراء کو استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن فردوس عاشق اعوان نے مشیر اطلاعات سے ہٹنے کے باوجود ابھی تک اپنا بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا بلیو پاسپورٹ ضبط کر کے انہیں ائیرپورٹ سے روانہ کر دیا گیا ہے۔