پنجاب
عمران خان کا وقت اب ختم ہوا
حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت اب ختم ہوا۔
عمران خان کی گرفتاری کی منتظر مسلم لیگ ن کی رہنما و رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے گھڑی پر نظریں جما لی ہیں۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت اب ختم ہوا۔
عمران خان کا وقت اب ختم ہوا۔ pic.twitter.com/0I6d1WNMoV
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 21, 2022
اپنے ویڈیو بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک مذاق کیا جسے چند افراد نے بھی دیکھنا گوارا نہیں کیا۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان میں عوام کی عدم دلچسپی سے ظاہر ہو رہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اور اُن کا وقت ختم ہوا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ پیمرا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اداروں اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا خطاب لائیو دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔