کیا آ پ کو سٹیبلشمنٹ واپس لائی ہے ؟صحافی کے سوال پر مصطفی کمال نے واضح جواب دے دیا
کراچی : سابق ضلع ناظم مصطفی کمال نے واضح کیا ہے کہ ان کی ملک میں واپسی کے پیچھے سٹیبلشمنٹ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ،اگر ایسا ہوتا تو آج ہم تنہا نہ ہوتے ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفی کمال سے سوال کیا گیا کہ آپ سٹیبلشمنٹ کی زبان بول رہے ہیں ،کیا آپ کو سٹیبلشمنٹ واپس لائی ہے ؟۔اس سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے کہا کہ خدا کی قسم ہمیں اللہ نے توفیق دی اور عوام کی طاقت پر یقین نے ہمیں ملک واپسی پر آمادہ کیا ۔انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کیسی سٹیبلشمنٹ ہے جو ہمارے ساتھ کوئی تیسرا آدمی بھی نہیں بٹھا سکی ،اگر سٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہوتی تو آج ہم تنہا نہ ہوتے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں پتہ نہیں کیوں سمجھا جاتا ہے کہ سٹیبلشمنٹ سے تعلق رکھنے والا آدمی ہی پاور میں ہو گا جبکہ مرحوم پیر پگارا کہتے تھے کہ میں جی ایچ کیو کا آدمی ہوں ،اگر وہ جی ایچ کیو کے آدمی تھے تو ان کو سندھ کا وزیر اعلیٰ ہونا چاہیے تھا ۔