ٹھٹہ: سیلاب کی پیش گوئی کے بعد ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ نے شہر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی۔
ڈی سی کے اعلامیے کے مطابق کچے کے علاقے میں دوبارہ ممکنہ سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ گیجنگ اسٹیشن کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
سیلاب کی پیش گوئی کے بعد ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔