عمران خان کے گرد احتساب کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ابھی تو تلاشی شروع ہوئی ہے، خان صاحب کے گر د گھیرا تنگ ہونے پر جنوبی پنجاب کے 2 رہنماخوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گرد احتساب کا گھیرا تنگ ہو رہاہے جبکہ اس گھیرے کی تنگی سے جنوبی پنجاب کے 2 رہنما خوش ہیں کیونکہ ان رہنماوں کا مستقبل روشن ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘۔ یاد رہے کہ پنانامہ کیس کے بعد نون لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان نے بنی گالہ کا گھر کیسے بنایا، اس بارے انہوں نے اپنے گوشواروں میں کوئی زکر نہیں کیا۔ عدالت میں کیس آگے بڑھا تو نون لیگ نے عمران خان سے لندن فلیٹ کی منی ٹرائل بارے بھی پوچھ لیا جس پر عدالت نے عمران خان کو منی ٹریل ثابت کرنے کا حکم دیا۔ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئی دستاویزات میں تسلیم کیا کہ وہ مکمل دستاویزات جمع نہیں کرائے پائے، کیوں کہ کونٹی کرکٹ بیس سال سے زائد کا ریکارڈ نہیں رکھتی۔