خیبر پختونخواہ
خان صاحب، تم دشمن کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئے خطرناک ہو
تم خطرناک نہیں بلکہ خود ہر روز ایک خطرناک گڑھے کی طرف بڑھ رہے ہو۔
عمران خان کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، خطرناک انسان نہیں جانور ہوتا ہے۔
ایک بیان میں حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب تم جس کیلئے خطرہ ہو اس کا نام کیوں نہیں بتاتے؟
انہوں نے کہا کہ تم دشمن کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئے خطرناک ہو، تم خطرناک بھی نہیں بلکہ خود ہر روز ایک خطرناک گڑھے کی طرف بڑھ رہے ہو۔