Featuredپنجاب

پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے : شیخ رشید

راولپنڈی: حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔

شیخ رشید نے وفاقی وزراء کی زیادہ تعداد کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا

شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزور اکثریت ہے، لوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں، جب کارخانیں اور دکانیں بند ہوں گی اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ

ڈالر تین روپے بڑھ گیا ہے، دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں، کیش کی نہیں۔ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔ وزراء کی اضافی تعداد پر ہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close