Featuredپنجاب

عمران نیازی اب بھی ریاست کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے

لاہور : آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ عمران نیازی کے اوپر چارج شیٹ ہے۔

حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے فروری میں ریلیف پیکج دے کر آئی ایم ایف کے وعدوں اور اہداف سے انحراف کیا۔ اس سیاسی بازیگری کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا پڑا۔

لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اب بھی ریاست کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے،  آئی ایم ایف سے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی۔ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ عمران نیازی کے اوپر چارج شیٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے معاشی بحالی پروگرام کی بدولت معیشت ٹریک پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ عمران نیازی اب بھی ریاست کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ سیلاب جیسے سانحے کے وقت بھی عمران نیازی سیاسی جلسے کرنے میں مصروف ہے۔ وزیراعلی پنجاب عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے جلسے ترتیب دینے میں مگن ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی چارج شیٹ صرف معاشی تباہی تک محدود نہیں۔ پاکستان کے اداروں کے خلاف بھی مذموم مہم چلائی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close