دنیا

میکسیکو: منشیات کا ڈان ایک بار پھر گرفتار

میکسیکو میں حکام کے مطابق سینالاؤ نامی منشیات کے گروہ کے سابق سربراہ جوکوئین گزمین کو چھ ماہ قبل انتہائی نگرانی والی جیل سے فرار کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جوکوئین گزمین ’شورٹی‘ یا ’پست قد والا‘ کے نام سے معروف ہیں۔

میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ‘مشن مکمل؛ ہم نے اسے پکڑ لیا۔‘

گزمین کا شمار دنیا کے مطلوط ترین منشیات فروشوں میں ہوتا ہے اور ان کے میںسینالاؤ گروہ دنیا میں کوکین، بھنگ، چرس اور دیگر منشیات امریکہ میں جہاز، زمین اور سمندر کے راستے سمگل کی جاتی ہیں۔

انھیں میکسیکو شہر سے باہر الٹی پلانو نامی جیل میں رکھا گیا تھا جہاں سے وہ ڈیڑھ کلو میٹر لمبی سرنگ کے ذریعے فرار ہوگئے تھے۔

جس کے بعد بڑے پیمانے پر گزمین کی تلاش کا کام شروع کیا گیا اور اس سلسلے میں قریب موجود ہوائی اڈے کو بھی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا

ایک سرکاری اہلکار نے خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ گزمین کی گرفتاری ان کی آبائی ریاست سنالوا میں ساحلی شہر لوس موچس میں میکسیکو کے میرینز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد عمل میں آئی۔

اہلکار کے مطابق گزمین کی اس علاقے میں موجودگی کے بارے میں کئی روز پہلے اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

میکسیکو کے صدر پینا نیٹو نے ٹوئٹر پر کہا کہ #میں میکسیکو کی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ جوکوئین گزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘

خیال رہے کہ جوکوئین گزمین کو سنہ 1993 میں 20 سال کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم وہ اس سے پہلے بھی آٹھ سال بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

وہ 13 سال تک فرار رہے اور انھیں سنہ 2014 میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

اکتوبر ٢٠١٥ میں میکسیکو میں حکام کا کہنا تھا کہ انھوں نے شورٹی کو فرار کروانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق گزمین ایک ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جوکوئین گزمین کی گرفتاری کی اطلاع دینے والے کے لیے 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close