پنجاب

آرمی چیف کی جانب سے لاہور دھماکے کی مذمت، پاک فوج کو فوری امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت

لاہور: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے لاہور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے اہلکاروں کو فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے. دوسری جانب پاک فوج کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیوں میں شریک ہو رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close