Featuredکھیل و ثقافت
سری لنکا نے انڈیا کو ایشیا کپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔
سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے 174 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اوپنر پتھم نسانکا 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسکے بعد چارتھ اسالنکا صفر اور کپتان دانوشکا گناتھیلاکا ایک رن بنا کر کیچ تھما بیٹھے، اوپنر کوسل مینڈس 57 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 3، کرونارتنے اور کپتان داسن شانکا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کے لیے ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ لاحق۔