Featuredاسلام آباد

کسی کو نا اہل کرکے سیاست ختم نہیں کی جاسکتی : شیخ رشید

اگرعمران خان کا کورٹ میں بیان ہوجاتا تو کوئی قیامت نہیں آجاتی

 اسلام آباد : پی ڈی ایم الیکشنوں سے بھاگ رہی ہے،حکومت کے پاس کچھ نہیں ، صرف سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں۔

شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزارش ہے عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے، حکومت کے پاس کچھ نہیں ، صرف سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن ان حلقوں میں بھی ملتوی کردیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشنوں سے بھاگ رہی ہے، ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا، چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اہل کونااہل کرنا اور نااہل کواہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائےگی،  قوم جن چہروں کونہیں دیکھناچاہتی انہیں ٹی وی پردکھایا جارہا ہے، اگرعمران خان کا کورٹ میں بیان ہوجاتا توکوئی قیامت نہیں آجاتی،حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیس لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے، کسی کو نا اہل کرکے سیاست ختم نہیں کی جاسکتی، ہم نے بھی سات سال جیل گزاری، آج ہم آپ کے سامنے ہیں، جیل ہمارا سسرال ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close