کراچی: اگر مقامی حکومتوں کا نظام نہیں ہے تو ملک نہیں چلا سکتے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈاکو پہلے موبائل چھینتے تھے اب مارکر چلے جاتے ہیں، پینے کا پانی آتا نہیں، گھر سے گٹر کا پانی جاتا نہیں ہے، کراچی کے لوگوں کا بہت نقصان ہورہا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی فائدہ اٹھارہی ہے کہ نومبر سے پہلے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اگر مقامی حکومتوں کا نظام نہیں ہے تو ملک نہیں چلا سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا 80 فیصد حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، خدارا کراچی شہر کو دیوار سے نہ لگائیں، کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، ہاکس بے پر اب تجاوزات بنائی جارہی ہیں، آصف زرداری کے نام پر لوگ زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں۔