کشمیر

مقبوضہ کشمیر، حریت رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف مکمل ہڑتال، کاروبار بند مظاہرے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میںبھارتی حکام کی طرف سے حریت رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف مکمل ہڑتال کی گئی جس کے دوران تمام دکانیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بندرہے جبکہ سڑکوں پرگاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ قابض انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک اور دیگر حریت رہنماؤں کو گھروں اور جیلوں میں نظربند کررکھا تھا، بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے حریت رہنماؤں الطاف احمد شاہ، معراج الدین کلوال ، پیر سیف اللہ، ایازمحمد اکبر، شاہد الاسلام اورنعیم احمدخان کو سرینگر سے جبکہ فاروق احمد ڈار کو نئی دلی سے گرفتار کیا تھا، سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک نے سرینگر میں ایک بیان میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close