ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کیلئے ہزاروں افراد کی طویل قطار
ملکۂ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطار بنائے ہوئے ہیں۔
گھنٹوں تک لائن میں انتظار کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے ملکہ سے محبت کا انوکھا انداز پیش کرتے ہوئے بازو پر آنجہانی ملکہ کا ٹیٹو بنوا لیا۔
رپورٹس کے مطابق ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا۔
ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج نے پریڈ کی جبکہ ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔
دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو مکمل ہوں گی۔