اسلام آباد

عوام ہمارے ساتھ ہیں یہ انتخابات سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں

حکومت ہماری حکمت عملی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے

اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے کسی صورت نہیں ڈریں گے

عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، زلفی بخاری، شبلی فراز، سیف اللہ نیازی، علی محمد خان، عاطف خان اور عامر کیانی و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عوام کو کال دینے کی تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ گھروں پر چھاپے خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے، کسی صورت نہیں ڈریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ہماری حکمت عملی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے خوفزدہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ ڈرانے اور دھمکیوں سے کسی صورت نہیں ڈریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ، یہ انتخابات سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل فوری عام انتخابات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close