لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کو جوسفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپادیا ہے۔
سماجی رابطی کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے بے تکی باتیں تڑپنے کا پتا دے رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں، حسد کی آگ میں جلنا ان کا مقدر ہے۔
فتنہ خان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بارے میں بےتکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور 🇵🇰 کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں!اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے انشاءاللّہ!🇵🇰
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 19, 2022
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کیلئے سزا ہے کہ نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی۔
نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگرمخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ #SupremeLeaderNawaz
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 19, 2022
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔