Featuredانٹرٹینمنٹسندھ

اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خصوصی سفیر ہیں۔

انجلینا جولی پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائےمہاجرین کی جانب سے جاری سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی۔

اداکارہ سب سے پہلےصوبہ سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور وہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

انجیلناجولی کے اس دورے کا مقصد سیلاب متاثرین سےاظہار یکجہتی اور امدادی سرگرمیوں کومزید بہتر بنانا ہے۔

اداکارہ نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2010ء میں کیا تھا، اس وقت بھی ملک کے کئی علاقوں کو سیلاب کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close