اسلام آباد
پاکستان سٹیل کے سابق چیئرمین نے 18 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ نیب
اسلام آباد۔ نیب نے پاکستان سٹیل کے سابق چیئرمین معین آفتاب اور دیگر کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریفرنس میں پاکستان سٹیل کے سابق ڈائریکٹر ثمین اصغر کو شریک ملزم بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر بھارتی کمپنی سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن خام لوہا خریدنے کے معاہدے کا الزام ہے جس سے پاکستان سٹیل کو 18 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔