Featuredاسلام آباد
عمران خان کا جتنا بس چلا انہوں نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کیا
اسلام آباد: شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمان کا احترام کرنا سیکھیں۔
وفاقی وزیر شازیہ مری کا عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان جو بھی بات کرنا چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آکر کریں، عمران خان کا جتنا بس چلا انہوں نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کیا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نیا بیانیہ ضمنی انتخابات سے بھاگنے کا بہانہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمان کا احترام کرنا سیکھیں۔