اسلام آباد

پاناما کیس، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی نااہل قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف ان کے خاندان اور وفاقی وزیرخزانہ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا ہے جب کہ سب کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا  بھی حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار شریف خاندان کے لیے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close