Featuredاسلام آباد

کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے

50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے

اسلام آباد : پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑاچہرہ ہوتا ہے

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ
پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑاچہرہ ہوتاہے، لوگ چہرہ دیکھتے ہیں، کیس نہیں، 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے۔

شیخ رشید نے مریم نواز کی بریت پر کہا کہ یہ مٹھائی بھی اپنےگھرمیں بانٹتے ہیں،ہر چیزجہاں بکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی، عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے، جیلیں صرف غریبوں کیلئے بنیں ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ایون فیلڈریفرنس میں سزاؤں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close