Featuredاسلام آباد

اسلام آباد پولیس نے اینٹی کرپشن ٹیم کو واپس بھیج دیا

اسلام آباد: رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے

وفاقی پولیس نے رانا ثناءاللہ کے وارنٹ لانے والی اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو واپس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس کی مدد لینے تھانہ کوہسار پہنچی اور وفاقی وزیر داخلہ کے وارنٹ سے آگاہ کیا جس پر پولیس حکام نے مؤقف اپنایا کہ رانا ثناؑاللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم میں 4 افسران شامل تھے جنہیں وفاقی پولیس نے واپس بھیج دیا۔

پولیس حکام نے اینٹی کرپشن کو بتایا کہ رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے اور وہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سیف کر رہے تھے، احمد سیف اور انسپکٹر رضوان نواز لاہور سے وارنٹ کی تعمیل کیلئے آئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم آئی جی اسلام آباد کا نوٹس لیکر پولیس لائن بھی گئی، آئی جی اسلام آباد کے نوٹس کی تعمیل بھی نہ ہوسکی، اینٹی کرپشن ٹیم نے نوٹس کی تعمیل نہ ہونے پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close