اسلام آباد

پاکستانی سیاست گزشتہ 6 ماہ میں نیچے گئی : فواد چودھری

بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان میں جو عدم استحکام آیا اس کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری پر بہت سے کیسز ہیں، ایم کیو ایم کو توڑنے میں کامران ٹیسوری کا کردار سب کے سامنے ہے، لوگوں نے بڑی قربانیاں دے کر کراچی کے امن کو بحال کیا، کراچی آپریشن میں شامل پولیس اہلکاروں کو چن چن کر شہید کیا گیا، عمران خان کے خلاف سازش کی گئی۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سروے میں دیکھا بلاول بھٹو کے حق میں ایک فیصد لوگوں نے ووٹ کیا، پاکستانی سیاست گزشتہ 6 ماہ میں نیچے گئی، حکومت امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کا بھی خیال رکھیں، بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو عدم استحکام آیا اس کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہے، ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم کا دفتر گھنٹہ گھر چوک بن گیا ہے، وزیر اعظم پاکستان کی ریاست کا سب سے بڑا عہدہ ہے اور وزیراعظم ہاؤس سے وزیر اعظم اور وزرا کی آڈیوز لیک ہورہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close