Featuredپنجاب

حقائق چھپا کر عدالت سے دھوکہ دہی کرکے وارنٹ حاصل کیے گئے

لاہور: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق اینٹی کرپشن نے عمرانی فتنے کا آلہ کار بن کر 4 سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعلسازی کی ہے، حقائق جان بوجھ کر چھپا کر عدالت سے دھوکہ دہی کرکے وارنٹ حاصل کیے گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کیساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کررہی، وارنٹ کے ساتھ ریکارڈ فراہم کرنا قانونی تقاضا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ حرکت وفاقی حکومت پر مہم جوئی کی سازش ہے تاکہ عمرانی فتنے کیلئے ریلیف حاصل کیا جاسکے، مقدمے میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے تمام ابتدائی ثبوت حاصل کرلیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close