سندھ

ایک بار پھر جمہوریت کی نرسری پر شب خون مارا گیا : حافظ نعیم

کراچی:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بلدیاتی انتخابات کے لیےسپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر جمہوریت کی نرسری پر شب خون مارا گیا، چیف الیکشن کمشنر کو آئین نے اختیار دیا ہے کہ فوج اور کسی بھی ادارے کو الیکشن کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، آپ ان اداروں سے پوچھ کیوں رہے ہیں ؟ آپ کو تو ان کو آرڈر دینا چاہیے تھا، آپ کیوں حکومت کے سہولت کار بن جاتے ہیں؟، چیف الیکشن کمشنر اختیارات استعمال نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی صورت انتخابات میں التواء قابل قبول نہیں ہے، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع بتائیں کیوں ایک شہر میں انتخابات نہیں کروا سکتے، کیوں فوج اور رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے، کراچی کے لوگوں کا مسئلہ ہے اس لیے کوئی نہیں بولتا، سب ملے ہوئے ہیں، کراچی دشمنی میں سب ایک ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہم نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پیٹیشن دی ہے، ہائی کورٹ نے 23 اکتوبر کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے 25 اکتوبر کو سماعت رکھی ہے، ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے سپریم کورٹ بھی جائیں گے، ہمیں بلدیاتی الیکشن چاہیے، پرسوں جمعرات کو پورے شہر میں احتجاج کیا جائے گا، کراچی کی بقا کے لیے بہت بڑی تحریک شروع کریں گے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close