Featuredاسلام آباد

13 اکتوبر کے بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری

ملک کے جنوبی حصے میں 13 اکتوبر کو بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ 

وزارت توانائی نے 13 اکتوبر کے بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ بلیک آؤٹ کے 2 اور کے 3 کی وجہ سے ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کے 2 اور کے 3 کے ٹاور نمبر 26 پر 2019ء میں غیر میعاری کام کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترسیلی نظام کی خرابی2019ء میں استعمال شدہ سامان کے معیار اور کام کرنے والوں پر سوالیہ نشان ہے، استعمال ہونے والے کنیکٹرز ٹرانسمیشن لائن کے لیے نہیں بنے تھے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ ٹیم نے ٹاور نمبر 26، 26اے اور27 پر 2019ء میں 25 سال پرانے کنڈکٹر استعمال کیے، 2019ء میں عارضی کام کی سنگینی کے باوجود دیکھ بھال نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت توانائی رپورٹ کی روشنی میں فوری کارروائی کر رہی ہے، تبدیلیاں کرکے اسے عارضی انٹرکنکشن کےلیے استعمال کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close