Featuredاسلام آباد

میں پیپلز پارٹی میں ہوں ، عمران خان میرا دوست ہے

پیپلز پارٹی میری فیملی ہے، سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے پر یقین نہیں رکھتا

اسلام آباد: اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کردی

رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جارہا ہوں، یہ واویلا مچایا جارہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہیئے، کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مجھے نگراں وزیر اعظم بنانے کی بات ہورہی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ پارٹی دشمن رویے کے خلاف فلاں تاریخ کو مال روڈ پر احتجاج ہوگا، میں پیپلز پارٹی میں ہوں، عمران خان میرا دوست ہے، 50 سال سے عمران خان اور میرے گھر کی دیوار سانجھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میری فیملی ہے، سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے یا رانا ثناءاللہ کی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close