دنیا

میگھن مارکل بھی ایرانی خواتین کی حمایت کے لئے میدان میں آگئیں

میگھن مارکل کا ایرانی خواتین سے یکجہتی کا منفرد انداز وائرل

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل بھی ایرانی خواتین کی حمایت کے لئے میدان میں آگئیں۔

میگھن مارکل نے امریکا میں ہونے والے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کی تقریب میں منفرد لباس کے ساتھ شرکت کی۔

انہوں نے اس تقریب میں سادہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس پر فارسی میں ’زن، زندگی، آزادی‘ کا نعرہ تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MANDANA DAYANI (@mandanadayani)

یہ نعرہ ایرانی خواتین سے اظہار یکجیتی کی علامت ہے، میگھن مارکل کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ 22 سال کی مہسا امینی کو تہران میں درست طریقے سے اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا بعدازاں پولیس کی تحویل میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 16 ستمبر کو اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close