تجارت
کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، مزید افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں: ایف بی آر
کراچی : ایف بی آر نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا کراچی میں اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر نے ٹیکس فائلرز اور دیگر تفصیلات سے متعلق بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ کراچی میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 606 ہے۔ ایف بی آر کے مطابق شہر قائد میں انفراد ی کاروباری حضرات کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار ہے جن میں سے 864 ٹیکس دیتے ہیں جبکہ 8 لاکھ 8 ہزار تنخواہ دار افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ ایف بی آر کا نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ کراچی میں کارپوریٹ سیکٹر کے 14 ہزار 730 افراد ٹیکس دیتے ہیں۔