Featuredاسلام آباد

عمران کی 6 نشستوں پرکامیابی کے نوٹی فکیشن جاری نہیں کیے گئے

این اے237 اور این اے157امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی این اے 95 میانوالی کی سیٹ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 95 میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نشست خالی قرار دے دی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی این اے 95 میانوالی کی سیٹ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نشست توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر خالی قرار دی گئی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں سے 2 کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

این اے237 کراچی سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ این اے157 ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے، پی پی 139 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

پی پی 209 سے پی ٹی آئی کے فیصل نیازی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پی پی 241 سے پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close