Featuredاسلام آباد
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری
اسلام آباد : ای سی پی نے عمران خان کو کل 29 اکتوبر کو دوبارہ طلب کیا اور کہا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 45 ضلع کرم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا کہ عمران خان کو وضاحت پیش کرنے کے لیے حاضر نہ ہونے پر دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ای سی پی نے عمران خان کو کل 29 اکتوبر کو دوبارہ طلب کیا اور کہا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے ضلع کُرم کا دورہ کیا تھا۔
این اے 45 ضلع کُرم میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، جس کے بعد حلقے میں ضمنی انتخاب اتوار کو ہوگا۔