دنیا

ایک مسافر نے طیارے میں سب کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا

 تل ابیب: مسافر کی جلتی سگریٹ سے طیارے کے واش روم میں آگ بھڑک اٹھی

تھائی لینڈ جانے والے اسرائیلی ایئرلائن ’ایل آل‘ کے طیارے میں ایک مسافر نے سگریٹ جلا کر سب کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

جہاز نے تل ابیب سے بینکاک کے لیے اڑان بھری، ایک مسافر نے طیارے کے واش روم میں سگریٹ پی اور جلتا ہوا سگریٹ کا ٹوٹا کوڑے دان میں پھینک دیا۔

کوڑے دان میں موجود ٹوائلٹ پیپر نے آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے واش روم میں آگ بھڑک اٹھی۔

بوئنگ 777 طیارے میں نصب دھویں کی نشاندہی کرنے والے سینسرز نے پائلٹ کو آگاہ کیا کہ واش روم میں آگ لگی ہوئی ہے۔

فلائٹ اٹینڈنٹس نے پائلٹ سے ہدایت ملنے کے بعد فوری طور پر واش روم میں لگی آگ کو بجھایا۔

جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت طیارہ بینکاک کے لیے آدھی مسافت طے کرچکا تھا۔

ایئرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ سگریٹ جلانے والے مسافر کے خلاف تھائی لینڈ میں کارروائی نہیں کی جائے گی، ایئرلائن اسے خود ہی نوٹس جاری کرے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close