پنجاب

پنجاب میں پی ٹی آئی کی تشہیری مہم کو روکنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے

رانا ثناء اللہ پنجاب میں مداخلت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں

لاہور : میں وفاقی حکومت کی ایجنسیز کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اپنے دائرہ کار میں رہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ وفاقی ایجنسیاں راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تشہیری مہم کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ کل انہوں نے فیض آباد اور مختلف مقامات سے بل بورڈز اتارنے کی کوشش کی، کارکنان نے ناکام بنا دیا۔

فیاض الحسن چوہان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ میں وفاقی حکومت کی ایجنسیز کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اپنے دائرہ کار میں رہیں۔ کسی قسم کا امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ کریں۔ ہم پُر امن لانگ مارچ لے کر نکلے ہیں۔ رانا ثناء اللہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں مداخلت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سی پی او راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں۔ راولپنڈی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنے ہیرو عمران خان کے منتظر ہیں۔ میرا رانا ثناء اللہ اور دیگر وفاقی مافیا کو مشورہ ہے کہ چھپنے کے لئے جگہ ڈھونڈنا شروع کر دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close