پنجاب
ہم آزادی کیلئے نکلے ہیں اور آزادی لے کر رہیں گے
لاہور: علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کیلئے بھی تیار رہو
رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ یہ آئیں تو سہی ہم ماریں گے، وزیر داخلہ کہتے ہیں ہم نے ڈرونز لیے ہوئے ہیں، ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہلی ہوئی ہیں۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج پر ماریں گے کیا ان کے پاس جان سے مارنے کا لائسنس ہے، رانا ثنااللہ تم جیمز بانڈ نہیں عوام کو پیسے پر پلنے والے منسٹر ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں مارو گے تو کیا ہم ہارلے کر کھڑے ہوں گے، تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کیلئے بھی تیار رہو، ہم آزادی کیلئے نکلے ہیں اور آزادی لے کر رہیں گے۔